اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)پاکستان اورچین نے ہفتہ کو بلوچستان کے علاقے دالبندین میں دہشت گرد حملے میں چینی انجینئرز اور ان کے ہمراہ ایف سی اہلکاروں کونشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ تمام لوگوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج و معالجہ …
پاکستان اورچین کی دالبندین میں دہشت گرد حملے میں چینی انجینئرز اور ایف سی اہلکاروں کونشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)پاکستان اورچین نے ہفتہ کو بلوچستان کے علاقے دالبندین میں دہشت گرد حملے میں چینی انجینئرز اور ان کے ہمراہ ایف سی اہلکاروں کونشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ تمام لوگوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج و معالجہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ دہشت گرد کارروائیوں کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان پرعزم رہے گا۔ دریں اثناءچین کی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور شہریوں کی سیکیورٹی کو انتہائی اہمیت دی ہے، چینی وزارت امور خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانہ نے بلوچستان میں ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دونوں ممالک کے زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔








