الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، تحریک انصاف کو خواتین کی قومی اسمبلی میں 60 مخصوص نشستوں میں سے 28 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو 16 جبکہ پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں ملی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کودو ، ایم کیو …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، تحریک انصاف کو خواتین کی قومی اسمبلی میں 60 مخصوص نشستوں میں سے 28 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو 16 جبکہ پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں ملی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کودو ، ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خواتین کی ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔