اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات آزادانہ ومنصفانہ اور شفاف ترین انتخابات تھے، اپوزیشن زندہ رہنے کے لیے دھاندلی کے الزمات لگا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں …
اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے،تقریب حلف برداری میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دیں گے،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات آزادانہ ومنصفانہ اور شفاف ترین انتخابات تھے، اپوزیشن زندہ رہنے کے لیے دھاندلی کے الزمات لگا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے یہ کہا تھا کہ وہ شکایات دور کرنے کے لیے معاونت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تقریب حلف برداری میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پنجاب میں اکثریت پی ٹی آئی کی تھی، 134 ممبران ہمارے تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا فیصلہ آئندہ 28 گھنٹوں میں ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو یقین ہے کہ عمران خان عوام کا پیسہ صحیح خرچ کریں گے، اسی لیے عوام نے عمران خان کو کامیاب بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کا ڈھانچہ پروفیشنل اور بھرتیاں اقربا پروری سے بالاتر ہوں گی، ابھی تک گورنرز اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی میرٹ پر نامزد کیے گئے ہیں۔








