پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی تمام تر پالیسیاں پاکستان کے بہترین مفاد میں اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات پر مبنی ہوں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان انتخابی مہم کے …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی تمام تر پالیسیاں پاکستان کے بہترین مفاد میں اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات پر مبنی ہوں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہونے کے ناطے عمران خان ایک پیسے کی کرپشن بھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کے دوران کرپشن کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا جو ہماری جماعت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یقین ہے کہ عمران خان عوام کا پیسہ صحیح خرچ کریں گے، اسی لیے عوام نے عمران خان کو کامیاب بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کا ڈھانچہ پروفیشنل اور بھرتیاں اقربا پروری سے بالاتر ہوں گی، ابھی تک گورنرز اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی میرٹ پر نامزد کیے گئے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تقریب حلف برداری میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دیں گے۔