اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں نئی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے۔ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو …
آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے، حنا ربانی کھر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں نئی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے۔ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، جمہوری عمل آگے بڑھے گا تو اس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔








