پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل، قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی حکمرانی کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کا واضح مینڈیٹ لے کر …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل، قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی حکمرانی کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کا واضح مینڈیٹ لے کر آئی ہے اور ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہم ساتھ لے کر چلیں گے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے سے آگے بڑھیں گے۔