پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رول آف ممبرز پر دستخط کےلئے سپیکر ڈائس پر گئے تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا بھرپور خیرمقدم کیا

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان رول آف ممبرز پر دستخط کے لئے سپیکر ڈائس پر گئے تو اراکین اور مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھے پارٹی کارکنوں نے ان کا ڈیسک بجا کر اور نعرے لگا کر بھرپور خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر آئی آئی، پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان رول آف ممبرز پر دستخط کے لئے سپیکر ڈائس پر گئے تو اراکین اور مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھے پارٹی کارکنوں نے ان کا ڈیسک بجا کر اور نعرے لگا کر بھرپور خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر آئی آئی، پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ان کا خیرمقدم کیا۔ عمران خان نے رول آف ممبرز پر دستخط کرنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مصافحہ بھی کیا۔