عمان۔13 اگست(اے پی پی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم نے خبردار کیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور عوام اورملک کی سلامتی کوداو¿ پر لگانے والوں کو عبرت ناک سزا دیں گے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق قصرالحسینیہ میں امن وامان سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب میں اردنی فرمانروا نے الفحیص کے مقام پر 2 روز قبل ہونے والے ایک دہشت گرد حملے پر دکھ کا اظہا …
قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت ناک سزا دیں گے، اردنی فرمانروا

مزید خبریں
عمان۔13 اگست(اے پی پی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم نے خبردار کیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور عوام اورملک کی سلامتی کوداو¿ پر لگانے والوں کو عبرت ناک سزا دیں گے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق قصرالحسینیہ میں امن وامان سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب میں اردنی فرمانروا نے الفحیص کے مقام پر 2 روز قبل ہونے والے ایک دہشت گرد حملے پر دکھ کا اظہا کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فوجیوں کے کردار کو سراہا۔شاہ عبداللہ دوم نے اجلاس کے دوران السلیط شہر میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں متعدد فوجی افسروں کے مارے جانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور مقتولین کے لواحقین سے تعزیت کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔








