پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات عمران خان کی قیادت میں مزید مستحکم ہوں گے، پی ٹی آئی کی جیت نے پاکستان میں دو فرعی سیاسی تقسیم کا خاتمہ کر دیا، بیجنگ ریویو

بیجنگ ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات عمران خان کی قیادت میں مزید مستحکم ہوں گے،پاکستانی عوام کے لئے حالیہ عام انتخابات تاریخی حیثیت رکھتے ہیں،پی ٹی آئی کی جیت نے پاکستان میں دو فرعی سیاسی تقسیم کا خاتمہ کر دیا۔ان باتوں کا اظہار چین کے موئقر جریدے”بیجنگ ریویو“نے اپنے ایک خصوصی آرٹیکل میں کیا ہے۔”بیجنگ ریویو“نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان …

بیجنگ ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات عمران خان کی قیادت میں مزید مستحکم ہوں گے،پاکستانی عوام کے لئے حالیہ عام انتخابات تاریخی حیثیت رکھتے ہیں،پی ٹی آئی کی جیت نے پاکستان میں دو فرعی سیاسی تقسیم کا خاتمہ کر دیا۔ان باتوں کا اظہار چین کے موئقر جریدے”بیجنگ ریویو“نے اپنے ایک خصوصی آرٹیکل میں کیا ہے۔”بیجنگ ریویو“نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ انتخابات پاکستان کی عوام کے لئے ایک تاریخی حیثیت اختیار کر گئے جس نے پاکستان میں ایک عرصہ سے قائم پی ایم ایل ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر مشتمل دو فرعی سیاست کا خاتمہ کیا۔مضمون نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کو پاکستانی سیاست کے لئے ایک اہم تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہاس تبدیلی سے پاکستانی عوام نے ملک کے مستقبل کے حوالے سے روشن تازہ امیدیں قائم کر لی ہیں۔مضمون میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوجوانوں کے علاوہ سماج کے زیریں طبقے سے بے پناہ حمایت ہوئی۔مضمون میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ عمران خان کی قیادت نہ صرف پاکستان کے لئے ثمر آور ثابت ہو گی بلکہ ان کی قیادت میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید خبریں