اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ شجرکاری سنت رسول اکرم ہے اور نسلوں کے لئے صدقہ جاریہ ہے، یہ قومی، اخلاقی اور مذہبی حوالے سے اسلامی اور سماجی تعلیمات کا حصہ ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے این بی ایف کے ”شہر کتاب“ واقع ایف سیون مرکز، جناح سپر اسلام آباد میں یادگاری پودا لگاتے ہوئے کیا۔ وفاقی …
شجرکاری سنت رسول اور نسلوں کے لئے صدقہ جاریہ ہے،محمد یوسف شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ شجرکاری سنت رسول اکرم ہے اور نسلوں کے لئے صدقہ جاریہ ہے، یہ قومی، اخلاقی اور مذہبی حوالے سے اسلامی اور سماجی تعلیمات کا حصہ ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے این بی ایف کے ”شہر کتاب“ واقع ایف سیون مرکز، جناح سپر اسلام آباد میں یادگاری پودا لگاتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہر کتاب ایک عالمی معیار اور جدید طرز کا مرکز ہے جہاں شائقین کتب، طلبہ و طالبات اور فیملیز آسودہ ماحول میں مطالعہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے شہر کتاب کو نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے فروغ کتب بینی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر کی آمد پر ایم ڈی نیشنل بک فاﺅنڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ان کا استقبال کیا اور انہیں شہر کتاب میں موجود تیس بک سٹالز کا معائنہ کرایا۔ مہمان کو ریڈنگ روم اور پاکستانی ثقافت ثقافت کے آئینہ دار کتاب کیفے بھی دکھائے۔








