اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحفظات کے باوجود اسمبلی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا،جمہوریت کے دو ادوار مکمل ہونے کے بعد تیسری مدت میں اقتدار منتقل ہونے جا رہا ہے، کراچی سے پشاور تک تمام جماعتیں بیک زبان انتخابی شفافیت پر سوال نہ اٹھاتیں تو یہ ایک سنگ میل …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحفظات کے باوجود اسمبلی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا،جمہوریت کے دو ادوار مکمل ہونے کے بعد تیسری مدت میں اقتدار منتقل ہونے جا رہا ہے، کراچی سے پشاور تک تمام جماعتیں بیک زبان انتخابی شفافیت پر سوال نہ اٹھاتیں تو یہ ایک سنگ میل ہوتا، پارلیمن©ٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے اور حکومتی اقدامات کی کڑی نگرانی کریں گے۔ حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15ویں قومی اسمبلی جب اپنے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہے تو اسے وہ مسائل درپیش نہیں جو 14ویں اسمبلی کے آغاز پر ہماری حکومت کو 18، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، بدامنی اور تباہ حال اقتصادی ترقی کی شرح جو تین فیصد پر تھی، کا سامنا تھا۔








