اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج اپوزیشن اتحادکا آخری دن ہے،نواز شریف خود کمپین کرتے تو شاید ان کے لئے بہتر ہوتا،عمران خان نے ابھی حلف بھی نہیںاٹھایا اور مسلم لیگ والے احتجاج کر رہے ہیں، 126دن کادھرنہ کرناآسان کام نہیں تھا، مجھے جو وزارت ملی قبول ہوگی، شہباز شریف کا ہلکا پھلکا احتجاج جمہوریت کا …
بغیر حلف کے بھی عمران کے ساتھ ہوں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج اپوزیشن اتحادکا آخری دن ہے،نواز شریف خود کمپین کرتے تو شاید ان کے لئے بہتر ہوتا،عمران خان نے ابھی حلف بھی نہیںاٹھایا اور مسلم لیگ والے احتجاج کر رہے ہیں، 126دن کادھرنہ کرناآسان کام نہیں تھا، مجھے جو وزارت ملی قبول ہوگی، شہباز شریف کا ہلکا پھلکا احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔ان خیالات کااظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہاکہ میں بغیر حلف کے بھی عمران کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور ایک بار پھر کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کبھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اللہ کو منظور ہوا تو عمران خان کی حکومت 5 سال پورا کریں گے،الیکشن میں ساری قوم نے دیکھا لیاکہ مسلم لیگ کوکم ووٹ ملے۔قومی اسمبلی کے سپیکراور ڈپٹی سپیکر انتخابات کے بعد اپوزیشن اکٹھی نہیں ہوگی۔








