اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ اکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے ایجنڈا اور یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی)کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور اپنے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر شہری کی جسمانی صحت وتندرستی کے سلسلہ میں ایجنڈاپر کا میاب ترین عمل درآمد کرنا چاہتا ہے جبکہ۔ …
نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ اکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے ایجنڈا اور یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی)کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور اپنے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر شہری کی جسمانی صحت وتندرستی کے سلسلہ میں ایجنڈاپر کا میاب ترین عمل درآمد کرنا چاہتا ہے جبکہ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل یونیورسل ہیلتھ کوریج بارے ترجیحات اور فوائد کے پیکیج بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پر عملدرآمد کا تقاضا ہے کہ ان مداخل کی کوریج کی جائے جوکہ بیماری اور اموات کا سبب ہیں اور اس ضمن میں بیماریوں کی روک تھام ، علاج معالجہ ، اور بحالی کی خدمات پر بھرپور توجہ دی جائے








