اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کے ارکان کی طرف سے اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر ان کا شکر گذار ہوں، وہ عوام اور ارکان اسمبلی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور قائداعظم محمد علی جناح اور مولوی تمیز الدین کی طرف سے قائم کردہ پارلیمانی روایات اور ذمہ …
نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا انتخاب کے بعد ایوان میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کے ارکان کی طرف سے اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر ان کا شکر گذار ہوں، وہ عوام اور ارکان اسمبلی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور قائداعظم محمد علی جناح اور مولوی تمیز الدین کی طرف سے قائم کردہ پارلیمانی روایات اور ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور ان میں اضافے کی کوشش کریں گے، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کے لئے کام کیا جائے گا اور ہمیں مل کر عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے طور پر انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وہ اﷲ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے منصب پر فائز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر جماعتوں کی طرف سے اپنے اوپر اعتماد کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔








