سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق کی کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 اگست(اے پی پی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے بدھ کو جدہ میں کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ترکی نے آر ایس اے ایف آمد پر پاکستانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے مابین خصوصی تعلقات کو زیر بحث لایا گیا۔ سعودی کمانڈر نے …

اسلام آباد ۔ 15 اگست(اے پی پی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے بدھ کو جدہ میں کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ترکی نے آر ایس اے ایف آمد پر پاکستانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے مابین خصوصی تعلقات کو زیر بحث لایا گیا۔ سعودی کمانڈر نے پی اے ایف اور آر ایس اے ایف کے درمیان پیشہ وارانہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے میں سعودی کمانڈر کے کردار کو سراہا۔ سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین تمام شعبوں میں قریبی تعاون کو بھی سراہا اور اس تعاون کو مزید مستحکم کے عزم کا اعادہ کیا۔