تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد قاسم خان سوری 183 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ، اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا اسعد محمود 144 ووٹ لے سکے

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد قاسم خان سوری 183 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا اسعد محمود 144 ووٹ لے سکے۔ قاسم سوری نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان سے حلف لیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد قاسم خان سوری 183 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا اسعد محمود 144 ووٹ لے سکے۔ قاسم سوری نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان سے حلف لیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹنگ کرائی گئی۔ پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان سمیت 330 کے ایوان میں 328 ممبران نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ایک ووٹ مسترد ہوا۔ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کامیاب قرار پائے۔ اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کی کامیابی کا خیرمقدم کیا۔ ان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حلف لیا۔