قومی اسمبلی میں حکومت سازی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے سپیکر اسد قیصر نے 176 جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے 183 ووٹ حاصل کئے۔ اپوزیشن کے سپیکر کے امیدوار خورشید شاہ نے 146 جبکہ ڈپٹی سپیکر کے امیدوار مولانا اسد محمود نے 144 ووٹ حاصل کئے اسلام آباد ۔ …
قومی اسمبلی میں حکومت سازی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے

مزید خبریں
قومی اسمبلی میں حکومت سازی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے
سپیکر اسد قیصر نے 176 جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے 183 ووٹ حاصل کئے۔ اپوزیشن کے سپیکر کے امیدوار خورشید شاہ نے 146 جبکہ ڈپٹی سپیکر کے امیدوار مولانا اسد محمود نے 144 ووٹ حاصل کئے
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)قومی اسمبلی میں حکومت سازی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔ سپیکر اسد قیصر نے 176 جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے 183 ووٹ حاصل کئے۔ اپوزیشن کے سپیکر کے امیدوار خورشید شاہ نے 146 جبکہ ڈپٹی سپیکر کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے 144 ووٹ حاصل کئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایازصادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو نئے سپیکر کے انتخاب کے لئے سردار ایاز صادق نے سب سے پہلے نئے سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کے طریقہ کار سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری قومی اسمبلی اس الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ ارکان کو اردو حروف تہجی کے اعتبار سے باری باری ووٹ ڈالنے کے لئے بلایا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار پولنگ کے دوران کسی بھی وقت اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔ بیلٹ پیپر پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک مجاز افسر کے دستخط اور مہر لازمی ہوگی۔ سپیکر کے عہدے کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سید خورشید احمد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔








