اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) نومنتخب ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، توقع ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کی جائیں گی اور اسے ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔ سی پیک میں بلوچستان کو اس کا حصہ دیا جائے گا۔ ہم اپنے …
نومنتخب ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری کا حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) نومنتخب ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، توقع ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کی جائیں گی اور اسے ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔ سی پیک میں بلوچستان کو اس کا حصہ دیا جائے گا۔ ہم اپنے ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں گے۔ وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ وہ تمام ارکان، پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد محمود کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے مقابلہ کیا اور دوسرے نمبر پر رہے۔








