اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو آگاہ کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعہ 17 اگست کو ہوگا۔ اس منصب کے لئے امیدوار کا تجویز اور تائید کنندہ کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔ ایک امیدوار کے ایک سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جمعہ کے دن دو بجے تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس کاغذات نامزدگی …
نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعہ 17 اگست کو ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو آگاہ کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعہ 17 اگست کو ہوگا۔ اس منصب کے لئے امیدوار کا تجویز اور تائید کنندہ کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔ ایک امیدوار کے ایک سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جمعہ کے دن دو بجے تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد کاغذات مسترد یا منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔








