ایوان کی کارروائی قاعدے اور قانون کے مطابق چلائیں گے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس جماعت کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے ہم اس کا بھرپور احترام کریں گے اور ایوان کی کارروائی قاعدے اور قانون کے مطابق چلائیں گے، نیت صاف ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے، ہم قانون سازی کے ذریعے پاکستان کی تعمیر اور اداروں کو مستحکم بنانے پر یقین رکھتے ہیں، …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس جماعت کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے ہم اس کا بھرپور احترام کریں گے اور ایوان کی کارروائی قاعدے اور قانون کے مطابق چلائیں گے، نیت صاف ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے، ہم قانون سازی کے ذریعے پاکستان کی تعمیر اور اداروں کو مستحکم بنانے پر یقین رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کو ہر لحاظ سے مستحکم بنائیں گے۔ بدھ کو سپیکر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے یہ عزت عطاءکی ہے، اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے یہ ذمہ داری دی، میری کوشش ہو گی کہ اس منصب کے تقاضے پورے کر سکوں۔