اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے حصول کے لیے تمام اراکین کو 100 دنوں کا ایک روڈ میپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے …
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرورکی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے حصول کے لیے تمام اراکین کو 100 دنوں کا ایک روڈ میپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔ پاک بھارت تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ وادی میں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ہونے والی نئی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔








