پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت،قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے کابل میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت اور افغان حکومت اور افغان عوام سے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں عمران خان نے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے کابل میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت اور افغان حکومت اور افغان عوام سے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں عمران خان نے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔عمران خان نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔