کابل میں تعلیمی ادارے میں دہشت گردی کی غیر انسانی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں تعلیمی ادارے پر دہشت گردی کے حملے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئیٹر پرجاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم کابل میں ایک تعلیمی ادارے میں دہشت گردی کی اس غیر انسانی کارروائی …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں تعلیمی ادارے پر دہشت گردی کے حملے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئیٹر پرجاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم کابل میں ایک تعلیمی ادارے میں دہشت گردی کی اس غیر انسانی کارروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متاثرہ خانواں کی ساتھ دلی ہمدردی ہے ۔