وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 21 کروڑ 4 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 21 کروڑ 4 لاکھ 30ہزار روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 4 ارب 67کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 21 کروڑ 4 لاکھ 30ہزار روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 4 ارب 67کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے 50 لاکھ، ترکی اور پاکستان کے درمیان لنکیج پروگرام کے لئے 63 لاکھ، کراچی میں ریڈار کی تنصیب کے لئے 30 لاکھ، نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کی رہائشگاہوں کے لئے 17 کروڑ 19 لاکھ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزجاری کردیئے گئے ہیں۔