بیجنگ ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 9 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ جمعرات کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دورے کا مقصد چین کے ساتھ پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور کثیرالجہتی روابط کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی مراسم کے لیے نئی راہیں ہموار کرنا ہے، دورے کی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 9 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 9 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ جمعرات کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دورے کا مقصد چین کے ساتھ پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور کثیرالجہتی روابط کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی مراسم کے لیے نئی راہیں ہموار کرنا ہے، دورے کی دعوت چین کی طرف سے دی گئی تھی۔ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستی کے تاریخی اور لازوال رشتے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دورے سے باہمی تعاون کو مزید استحکام ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔








