اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسد قیصر اور قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے وفاق مزید مضبوط ہوگا اور جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسد قیصر اور قاسم خان سوری کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسد قیصر اور قاسم خان سوری کو قومی اسمبلی کا سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے وفاق مزید مضبوط ہوگا اور جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے انتخاب سے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مابین پہلے سے موجود بہترین ورکنگ ریلیشن شپ مزید مستحکم ہوگا۔








