صدر آزادکشمیر کا سیکرٹری صنعت و حرفت کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کے بعد آزاد کشمیر صنعتی انقلاب کے دروازے پر کھڑا ہے۔ سی پیک کے تحت آزاد کشمیر کے عوام کو نہ صرف آمد و رفت کیلئے جدید ترین مواصلاتی ذرائع حاصل ہوں گے بلکہ صنعتی ترقی کا ایک نیا دور بھی شروع ہو گا جس …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کے بعد آزاد کشمیر صنعتی انقلاب کے دروازے پر کھڑا ہے۔ سی پیک کے تحت آزاد کشمیر کے عوام کو نہ صرف آمد و رفت کیلئے جدید ترین مواصلاتی ذرائع حاصل ہوں گے بلکہ صنعتی ترقی کا ایک نیا دور بھی شروع ہو گا جس سے پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کیلئے ملازمتوں اور باوقار انداز میں اپنے خاندانوں کے لئے روزی روٹی کمانے دروازے کھلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے سیکرٹری صنعت و حرفت راجہ طارق مسعود خان کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد خطہ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر اور اس زون کو دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے اہم علاقوں سے گزرنے والی ایکسپریس وے کے ساتھ منسلک کرنے سے آزاد ریاست میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو زبردست فروغ ملے گا۔