نگران وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچہ کے اعزاز میں جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ کی الوداعی تقریب

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب جمعرات کو جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ الوداعی تقریب میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان محمد ایوب شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شفقت الرحمن رانجھا کے علاوہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان، آزاد جموں …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب جمعرات کو جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ الوداعی تقریب میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان محمد ایوب شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شفقت الرحمن رانجھا کے علاوہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کونسل، گلگت بلتستان کونسل اور جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے نگران وفاقی وزیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مختصر عرصے میں نگران وفاقی وزیر نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق وزارت کے امور کو سر انجام دینے کے لئے خلوص نیت اور محنت سے کام کیا جس کو وزارت اور ملحقہ محکموں کے افسران ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے اپنی وزارت اور افسران کی جانب سے نگران وفاقی وزیر سے مستقبل کے لئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روشن خورشید بروچہ نے کہا کہ اس قلیل عرصے میں انہوں نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق وزارت کی کارکردگی کو بہر کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں وزارت اور متعلقہ محکموں کے افسران کا بھرپور تعاون پیش رہا جس پر وہ تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔