اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) ملک کے 22ویں وزیراعظم کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر کسی بھی رکن کی جانب سے اعتراض نہیں اٹھایا گیا، نئے قائد ایوان کا انتخاب (کل) جمعہ کو عمل میں لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جمعرات …
ملک کے 22ویں وزیراعظم کے لئے عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، نئے قائد ایوان کا انتخاب (کل) عمل میں لایا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) ملک کے 22ویں وزیراعظم کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر کسی بھی رکن کی جانب سے اعتراض نہیں اٹھایا گیا، نئے قائد ایوان کا انتخاب (کل) جمعہ کو عمل میں لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جمعرات کو وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت دوپہر 2 بجے تک صرف 2 امیدواروں عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے دونوں امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگیدرست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے گئے۔








