اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،آج دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی،سکیورٹی ،دفاع، ترقی و خوشحالی، تجارت، سرمایہ کاری، گورننس اور ڈیموکریسی سمیت متعدد گلوبل اور علاقائی معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جاری …
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،آج دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی،سکیورٹی ،دفاع، ترقی و خوشحالی، تجارت، سرمایہ کاری، گورننس اور ڈیموکریسی سمیت متعدد گلوبل اور علاقائی معاملات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت اور اپنی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہناتھا کہ 1947 میں آزادی کے بعد کینیڈا پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک تھا، کینیڈا اور پاکستان کے عوام کے مابین عرصہ دراز سے تعلقات قائم ہیں۔








