اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)ملک کی برآمدات بڑھانے اور تجارتی پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سٹریٹجک پالیسی فریم ورک کو نافذ العمل کیا جائے گا اور ٹریڈ پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، شمالی امریکہ، افریقہ، جنوب مشرقی ایشیاءسمیت دنیا بھر میں نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش کے لئے پرعزم ہیں۔ وزارت تجارت کے سینئر حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا …
برآمدات بڑھانے اور تجارتی پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سٹریٹجک پالیسی فریم ورک نافذ اور ٹریڈ پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)ملک کی برآمدات بڑھانے اور تجارتی پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سٹریٹجک پالیسی فریم ورک کو نافذ العمل کیا جائے گا اور ٹریڈ پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، شمالی امریکہ، افریقہ، جنوب مشرقی ایشیاءسمیت دنیا بھر میں نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش کے لئے پرعزم ہیں۔ وزارت تجارت کے سینئر حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ترکی، چین اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے فیز سے متعلق مذاکرات رواں سال اکتوبر میں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھے اور پاکستان کو فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں ممالک نے ایف ٹی اے سے متعلق حتمی لسٹ فراہم کر دی ہے۔ تھائی لینڈ اور پاکستان کے مابین مذاکرات کا اگلا دور ستمبر 2018ءمیں ہو گا۔








