چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان میں سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے اور سی پیک کے منصوبے پر معمول کے مطابق تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی سے ملاقات کے دوران …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان میں سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے اور سی پیک کے منصوبے پر معمول کے مطابق تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور دیگر فلاح و بہبود کے منصوبے بھی دوست ملک چین کی معاونت سے تیز ی کے ساتھ جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یائی سے ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی جہتوں سے روشناس کرایا ہے۔