آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی۔ 16 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث مزید 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔ یہ دہشت گرد مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے سمیت دیگر کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 45 …

راولپنڈی۔ 16 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث مزید 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔ یہ دہشت گرد مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے سمیت دیگر کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 45 افراد شہید اور مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کے 41 جوانوں سمیت 103 افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیول محمد ولد بابو خان کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا، یہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں کیپٹن بلال کامران، حوالدار یوسف خان سمیت چار سپاہی شہید اور 39 زخمی ہوئے تھے۔ ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔