کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ مسلسل دوسری باری سندھ کے وزیراعلی منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے97ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہریار مہر نے 61ووٹ حاصل کئے۔جمعرات کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں وزیر اعلی کے لیے ووٹنگ کی گئی۔سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے …
پاکستان پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ مسلسل دوسری مرتبہ سندھ کے وزیراعلی منتخب

مزید خبریں
کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ مسلسل دوسری باری سندھ کے وزیراعلی منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے97ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہریار مہر نے 61ووٹ حاصل کئے۔جمعرات کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں وزیر اعلی کے لیے ووٹنگ کی گئی۔سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے رائے شماری شروع ہوئی تو مراد علی شاہ کو ووٹ دینے والوں کے لیے دایاں دروازہ مختص کیا گیا اور اسپیکر نے حکم دیا کہ مراد علی شاہ کو ووٹ دینے والے ارکان دائیں دروازے کی طرف جائیں جبکہ شہریار مہر کو ووٹ دینے والے ارکان بائیں دروازے کی جانب جائیں گے، اس موقع پر سیکریٹری سندھ اسمبلی نے ارکان کے نام پکار کر انہیں کارڈز دیئے۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو دیئے جانے والے کارڈز کی گنتی کی گئی۔رائے شماری میں 158 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔








