اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں ہماری ترجیحات کا محور پاکستان اور اس کے مفادات ہوں گے، عوام کی بہتری کے لئے اقتصادی سفارتکاری کو بروئے کار لایا جائے گا، خارجہ امور پر قومی اتفاق رائے کو ترجیح دی جائے گی، اس سلسلے میں حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں کو بھی مشاورت کی دعوت دی جائے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں ہماری ترجیحات کا محور پاکستان اور اس کے مفادات ہوں گے، عوام کی بہتری کے لئے اقتصادی سفارتکاری کو بروئے کار لایا جائے گا، خارجہ امور پر قومی اتفاق رائے کو ترجیح دی جائے گی، اس سلسلے میں حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں کو بھی مشاورت کی دعوت دی جائے گی، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت دیرینہ مسائل موجود ہیں تاہم ان کے حل کے لئے گفت و شنید کے علاوہ آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں، امریکا کی ترجیحات و تحفظات کا اندازہ ہے جنہیں سامنے رکھتے ہوئے دو ٹوک انداز میں بات کریں گے، ملکوں کی عزت اور وقار برابر ہوتا ہے۔ وہ پیر کو یہاں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔








