وزیراعظم عمران خان کو عوامی جمہوریہ چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیراعظم لی کی قیانگ کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) اسلام آباد۔ عوامی جمہوریہ چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیراعظم لی کی قیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کر کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیراعظم نے عام انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت تشکیل دینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر طرح …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) اسلام آباد۔ عوامی جمہوریہ چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیراعظم لی کی قیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کر کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیراعظم نے عام انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت تشکیل دینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو چین کے دورہ کی دعوت بھی دی۔