پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں، اداروں و کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات

پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں، اداروں و کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کا چیک پیش اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں اور اداروں کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پنجاب کی …

پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں، اداروں و کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات
ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کا چیک پیش

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں اور اداروں کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں، اداروں و کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں دیامر بھاشا و مہمند ڈیمز فنڈ کیلئے 16.943 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ وفد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیامر بھاشا و مہمند ڈیمز فنڈ میں مزید عطیات جمع کرانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔