وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا پی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب غیر روایتی تھا‘ عمران خان کے جو دل میں ہو وہی زبان پر ہوتا ہے‘ عمران خان کوئی ڈھکی چھپی نہیں رکھتے کھل کر بات کرتے ہیں‘ عمران خان نے اپنے خطاب کے پوائنٹ خود ترتیب دیے‘ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب غیر روایتی تھا‘ عمران خان کے جو دل میں ہو وہی زبان پر ہوتا ہے‘ عمران خان کوئی ڈھکی چھپی نہیں رکھتے کھل کر بات کرتے ہیں‘ عمران خان نے اپنے خطاب کے پوائنٹ خود ترتیب دیے‘ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے بھی قرضے لینے پڑ رہے ہیں‘ کوئی وفاقی وزیر سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جاسکے گا‘ سمندر پار پاکستانی ہمارے لئے بہت بڑا اثاثہ ہیں‘ قوم نے عمران خان اور عبدالستار ایدھی صاحب کو اربوں روپے کے عطیات دیے‘ لوگوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے کہ ان کا ٹیکس کا پیسہ ہمارے پاس ضمانت ہے۔ وہ پیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی وی کو پہلا انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی میڈیا میں پی ٹی وی کا اپنا ایک مقام ہے‘ ارادہ تھا کہ سب سے پہلا انٹرویو پی ٹی وی کو دوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حلف بردار ی کی تقریب میں بھی انتہائی سادگی اختیار کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں سارک کانفرنس کے نام پر کئی قیمتی گاڑیاں منگوائیں گئیں‘ تمام اضافی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی‘ ماضی کے حکمرانوں کے غلط اقدامات سے ان کی ساکھ بڑی متاثر ہوئی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان جو بات کر رہے ہیں اس پر عملدرآمد کیلئے بھی پرعزم ہیں‘ عمران خان کا سیاست میں آنے کا مقصد ملک کو کسی مقام پر لے جانا ہے۔