وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا چیف کمشنر آفس اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا کسی کو بلا وجہ تنگ کرنے اور چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وزیراعظم جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں، حکومت میں میرے سمیت کسی کا لحاظ نہیں کریںگے، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے پارکس ، گرین ایریا اور پلے گراونڈ پر ناجائز …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا کسی کو بلا وجہ تنگ کرنے اور چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وزیراعظم جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں، حکومت میں میرے سمیت کسی کا لحاظ نہیں کریںگے، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے پارکس ، گرین ایریا اور پلے گراونڈ پر ناجائز قبضہ ختم کر کے مذکورہ مقامات کو فوری طور پر کلیئر کرے اور اسلام آباد میں نئے سیاحتی مراکز قائم کئے جائیں، جن ہاوسنگ سوسائٹیز نے قبرستان اور پارکوں کیلئے جگہ مختص نہیں کی ان کے این او سی سے کینسل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو چیف کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کرانے کے حوالے سے روڈ میپ دیا ہے، اس کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پارکس گرین ایریا اور پلے گراونڈ زپر ناجائز قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے تاکہ اس کی رپورٹ جمعرات کو وزیراعظم کو پیش کی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل تین مرتبہ وفاقی وزیر اورسی ڈی اے کا انچارج وزیر رہا ہوں صرف ایک مرتبہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔