وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میںوزیر اعظم عمران خان نے انکو پنجاب کا وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں پنجاب بھر اور خصوصا پس ماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی پر خصوصی زور دیا جائے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میںوزیر اعظم عمران خان نے انکو پنجاب کا وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں پنجاب بھر اور خصوصا پس ماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عثمان بزدار اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔