اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ کی سیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا …
پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں، فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ کی سیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں محکمہ اطلاعات میں بڑی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔








