اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے پمز ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وزیر صحت نے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور چھوٹے بچوں کی تیمار داری کی اور بچوں میں عید کے لئے …
وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی کا پمز ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے پمز ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وزیر صحت نے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور چھوٹے بچوں کی تیمار داری کی اور بچوں میں عید کے لئے تحائف تقسیم کئے۔ بعدازاں وزیر صحت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پمز اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہا ہے۔ پمز میں مہنگی مشینیں خراب پڑیں ہیں پمز کو مشینری سمیت دیگر وسائل فراہم کریں گے۔ اسلام آباد میں ہسپتالوں کی شدید کمی ہے ۔ترجمان وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ایم آرآئی مشین خراب ہے وزیر صحت نے ان مشینوں کو فوراً ٹھیک کروانے کا حکم دیا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی پچھلے کئی سالوں سے یہاں پر کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا ۔ وزیر صحت نے کہا مجھے ابھی دو دن ہوئے چارج سنبھالے ہوئے میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔








