اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے،آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی ، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر …
صدر مملکت ممنون حسین کی قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد اور پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے،آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی ، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کہ بڑے مقاصد کی تکمیل اور اس دنیا کو دکھوں سے پاک کرنے کے لئے اپنی پیاری اشیا حتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے ،دنیا کو پیچیدہ مسائل کے چنگل سے نکال کر امن و محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی سب سے پیاری چیزوں کی قربانی ناگزیر ہے، عیدالضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ میں عیدالضحیٰ کے پر مسرت موقع پر میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرماتے ہوئے انھیں ہمارے لئے اپنی رضا کے حصول کا ذریعہ بنادے، انہوں نے کہاکہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے ۔








