اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ عید اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں اور عنایات کا ذریعہ ہے، یہ دن محبت و خلوص، اطاعت اور شکر گزاری کا پیکر، عظیم ہستیوں کی ایسی یاد دلاتا ہے، ہمیں بھی قربانی کے حقیقی فلسفے کو سمجھتے ہوئے اپنے نادار اور کمزور طبقات کا خیال رکھنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے عیدالاضحی کے مبارک موقع پر …
وزیر اطلاعات و نشریات کی عیدالاضحی پر قوم اور حجاج کرام کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ عید اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں اور عنایات کا ذریعہ ہے، یہ دن محبت و خلوص، اطاعت اور شکر گزاری کا پیکر، عظیم ہستیوں کی ایسی یاد دلاتا ہے، ہمیں بھی قربانی کے حقیقی فلسفے کو سمجھتے ہوئے اپنے نادار اور کمزور طبقات کا خیال رکھنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے عیدالاضحی کے مبارک موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم قربانی کا عظیم جذبہ رکھتی ہے، یہ مالی ایثار میں دنیا میں ایک روشن مثال ہے جو دوسری جانب مادر وطن کیلئے قربانی کے وہ جوہر دکھا چکی ہے جس پر ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم آج کے متبرک دن اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان خوش قسمت مسلمانوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہیں حج کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔








