ملتان۔22 اگست(اے پی پی )وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہےں اورحکومت ان کی رہائی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں بھی وزیرخارجہ کی حیثیت سے میں نے ان کی رہائی کے لئے ہرفورم پرآوازاٹھائی تھی ۔اس مسئلے کے حل میں کچھ قانونی موشگافیاں ہیں ،تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ باعزت طریقے سے رہاہوکروطن واپس آجائیں گی …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نمازعید کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
ملتان۔22 اگست(اے پی پی )وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہےں اورحکومت ان کی رہائی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں بھی وزیرخارجہ کی حیثیت سے میں نے ان کی رہائی کے لئے ہرفورم پرآوازاٹھائی تھی ۔اس مسئلے کے حل میں کچھ قانونی موشگافیاں ہیں ،تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ باعزت طریقے سے رہاہوکروطن واپس آجائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روزحضرت بہاﺅالدین زکریاؒ کے مزار پرنمازعید کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مسلم لیگ( نواز)پیپلزپارٹی پراس کے صدارتی امیدوار اعتزازاحسن کی دستبرداری کے لئے دباﺅ ڈال رہی ہے جومناسب نہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سوچ سمجھ کراورمشاورت کے بعدہی اعترازاحسن کو صدارتی امیدوار نامزدکیاہوگا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ اعتزازاحسن ایک منجھے ہوئے سیاستدان اوربہترین ماہر قانون ہیں۔انہوںنے سینٹ میں اپوزیشن لیڈرکی حیثیت سے جوکرداراداکیااس کی تمام سیاسی جماعتوں نے تعریف کی۔








