بیجنگ ۔ 22 اگست (اے پی پی) چین نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستانی اور بھارتی قیادت کے مثبت رویے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مشترکہ ہمسایہ کی حیثیت سے چین دو جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔بدھ کوچینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو کانگ نے یہاں …
چین کا دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستانی اور بھارتی قیادت کے مثبت رویے کا خیر مقدم

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 22 اگست (اے پی پی) چین نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستانی اور بھارتی قیادت کے مثبت رویے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مشترکہ ہمسایہ کی حیثیت سے چین دو جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔بدھ کوچینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو کانگ نے یہاں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مشترکہ ہمسائے کی حیثیت سے پاک بھارت مذاکرات کے عمل کو مستحکم بنانے،باہمی اعتماد میں اضافے،تنازعات کے کنٹرول اور حل اور علاقائی امن و ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے چین دونوں ملکوں کی حمایت کے لئے پر عزم ہے۔چین اس سلسلہ میں اپنا تعمیری کردار ادا جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔








