اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر بر ائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں میں سرمایہ کاری کیلئے تارکین وطن کو سہولت فراہم کرے، اسلام آباد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ کوئی قبضہ مافیا واگزار کرائی جگہ پر دوبارہ …
وزیراعظم کے مشیر بر ائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر بر ائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں میں سرمایہ کاری کیلئے تارکین وطن کو سہولت فراہم کرے، اسلام آباد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ کوئی قبضہ مافیا واگزار کرائی جگہ پر دوبارہ براجمان نہ ہو سکے، وفاقی دارالحکومت میں بلڈنگ کوڈز کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے حوالے سے ایک ماسٹر پلان وضع کرے تاکہ تارکین وطن پاکستانی اپنا سرمایہ دیگر ممالک میں لگانے کے بجا ئے پاکستان میں لے کر آئیں اور ملکی معیشت کو سہارا مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے‘ بورڈ اراکین‘ چیف کمشنر اسلام آباد‘ سیکرٹری پارلیمانی امور اور سی ڈی اے کے مختلف شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ، سی ڈی اے بائی لاز کے نفاذ سمیت دیگر کوششوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔








