اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) شمالی وزیر ستان میں دند کلے کے قریب فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم بارودی سرنگ کی زد میں آگئی‘ دھماکے میں پاک فوج کا حوالدار شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم آپریشن رد الفساد کے سلسلہ میں معمول کی سرچ اینڈ کلیئر آپریشن میں مصروف تھی۔ …
شمالی وزیر ستان میں دند کلے کے قریب فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم بارودی سرنگ کی زد میں آگئی‘ دھماکے میں پاک فوج کا حوالدار شہید‘ 3 جوان زخمی ہوگئے‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) شمالی وزیر ستان میں دند کلے کے قریب فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم بارودی سرنگ کی زد میں آگئی‘ دھماکے میں پاک فوج کا حوالدار شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم آپریشن رد الفساد کے سلسلہ میں معمول کی سرچ اینڈ کلیئر آپریشن میں مصروف تھی۔ 38 سالہ شہید حوالدار احمد خان کا تعلق میانوالی سے ہے اور ان کے پسماندگان میں بیوی ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔








