اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان روادار، متوازن اور لبرل ملک ہے۔ جمعرات کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پر بھارت میں انتہا پسند تنقید کر رہے ہیں اور شور شرابہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران خان …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری کی پی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان روادار، متوازن اور لبرل ملک ہے۔ جمعرات کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پر بھارت میں انتہا پسند تنقید کر رہے ہیں اور شور شرابہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران خان قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت امن کیلئے ایک قدم آگے بڑھائے گا تو پاکستان زیادہ قدم آگے بڑھے گا۔ انہوں نے معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جو نئی دہلی میں چل بسے۔ کلدیپ نائر برصغیر کی صحافت کا ایک روشن ستارہ تھے جنہوں نے خطہ سے نفرت مٹانے اور امن کے فروغ کیلئے اپنے قلم کی قوت کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلدیپ نائر اور خشونت سندھ کی بطور امن پسند صحافی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








