جدہ ۔ 26 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے حج 2018 ء کے دوران صحافیوں کی ا حسن اور پیشہ ورانہ انداز میں کوریج کو سرا ہا ہے۔ ا نہوں نے ا سلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئےے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے کئے گئے حج …
ڈاکٹر عواد العواد کا حج کی کوریج کے لئے آئے صحافیوں کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب

مزید خبریں
جدہ ۔ 26 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے حج 2018 ء کے دوران صحافیوں کی ا حسن اور پیشہ ورانہ انداز میں کوریج کو سرا ہا ہے۔ ا نہوں نے ا سلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئےے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے کئے گئے حج انتظامات بارے دنیا بھر کے صحافیوں نے سچائی بیان کرتے ہوئے بڑا عظیم کام کیا اور حج کی کامیاب کوریج سے میری مراد ہے کہ پوری دنیا کو مکہ المکرمہ کا پیغام پہنچایا اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے تمام عازمین حج مملکت سعودیہ میں قیام کے دوران محفو ظ رہے۔ سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلامی دنیا کی خدمت کے لئے صحافیوں نے اپنی صلاحیتیں، توانائی اور وقت صرف کیا اور حج کی کامیاب ترین کوریج کی جس کے لئے ہم ان کے شکر گزارہیں ۔








